دبنگ خان انٹرنیٹ پرسب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے اداکار بن گئے
اداکاروں میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والوں
میں دوسرا نمبر شاہ رخ خان اور تیسرا عامر خان کا ہے، سروے فوٹو: فائل
ایک سروے کے مطابق سب سے زیادہ آن لائن سرچ کئے جانے والے اداکاروں میں سلمان خان سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر شاہ رخ خان اور تیسرا عامر خان کا ہے۔ اسی طرح سب سے زیادی سرچ کی جانے والی اداکارؤں میں کترینہ کیف سب کو مات دے کر پہلے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرا نمبر پریانکا چوپڑا اور تیسرا کرینہ کپور کا ہے۔
اب اگر سلمان خان اور کترینہ کیف حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ دے سکے تو کیا ہوا لیکن کوئی تو جگہ ہے جہاں وہ ایک دوسرے کا خوب ساتھ نبھا رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment