پرویزمشرف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کےلئے درخواست لال مسجد شہدافاؤنڈیشن کی طرف سے دائرکی گئی، جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف غازی عبدالرشید سمیت کئی کیسوں میں ملوث ہیں لہذا انہیں علاج کے غرض سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے، ملک میں بھی علاج کی بہترین سہولتیں موجود ہیں، اس لئے ان کے یہیں علاج کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اورآئی جی اسلام آباد پولیس کوفریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غداری مقدمے میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے باعث آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا تھا جہاں اب ان کی حالت کافی بہتر بتائی جارہی ہے۔
No comments:
Post a Comment