پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دفترخارجہ
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل پیرکو2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ رہے ہیں اوران کا یہ دورہ دونوں اسلامی برادرممالک کے درمیان رابطے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے دورہ نیویارک کے موقع پر انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق جاری پالیسی تبدیل نہیں کی جائے گی۔ ڈرون حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، حملوں کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو جلد آگے بڑھایا جاسکے، بھارت کے ساتھ پاکستانیوں قیدیوں کی تعداد کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستان اپنا مثبت اورتعمیری کردار اداکرتا رہے گا، پاکستان چاہتا ہے 2014 افغانستان میں انتخاب کا سال ثابت ہوتا کہ وہاں امن واستحکام آسکے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چلی اورآئرلینڈ میں اپنے مشن بند کردیئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment