پرویز مشرف کی حالت بہتر ہے اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں، چوہدری شجاعت
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’تکرار‘‘ کے میزبان عمران خان سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کی پرویز مشرف کے معالج ڈاکٹر جنرل کیانی سے بات ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مشرف غداری کیس کے حوالے سے ایک بار پھر کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف اس کیس سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور اس کا کوئی مستقبل نہیں، اس کیس کو ’’غداری کیس‘‘ کے بجائے کوئی دوسرا نام دینا چاہئے کیونکہ سابق آرمی چیف کے لئے غداری کے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment