بیگم نسیم ولی خان کا ’’باچا خان عوامی پارٹی‘‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے کرپشن کا بازار گرم کیا، عوامی نیشنل پارٹی کے وزرا اور عہدیدار اپنے دور حکومت میں سرکاری دفاتر میں لوگوں سے پیسے لیتے تھے، اب ان کے خلاف نیب کے فیصلے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوروں کی ساتھی نہیں بننا چاہتی اس لئے اے این پی کے پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لیں گی۔
بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ وہ کارکنوں سے اپیل کرتی ہیں کہ کارکن باچا خان کے فلسفے سے رہنمائی حاصل کریں، وہ ایک نئی سیاسی جماعت قائم کررہی ہیں جو باچا خان کے فلسفے پر عمل پیرا ہوگی، ہم چوروں کا ساتھ دیں گے نہ ان کو اپنے ساتھ شامل کریں گے،باچا خان کے کارکنوں کے ساتھ مل کر ایجنڈا اور منشور تیار کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment