اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر سہالہ کے علاقے ٹی کراس کے قریب چھاپہ مار کر 2 پیدل چلنے والے افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے 30 ڈیٹونیٹر، 15 ہینڈ گرنیڈ، بارودی سرنگ میں استعمال ہونے والی پرائما کورڈ وائر اور ایک 12 وولٹ کی بیٹری قبضے میں لے لی، دونوں افراد کی شناخت صداقت اور انوارالحق کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق آزاد کشمیر باغ سے ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو اسلام آباد کے سنگم سے گرفتار کر کے تھانہ سہالہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment