Saturday, 4 January 2014

شمالی کوریا کےسربراہ کم جان ان کے پھوپھا کو سزائے موت سے قبل کتوں کے آگے ڈالا گیا، رپورٹ میں انکشاف

شمالی کوریا کےسربراہ کم جان ان کے پھوپھا کو سزائے موت سے قبل کتوں کے آگے ڈالا گیا، رپورٹ میں انکشاف

 جنوری 2014
شمالی کوریا نے کم جان ان کے پھوپھا اور ان کے 5 ساتھیوں کو غداری کے الزام میں گزشتہ برس دسمبر میں پھانسی دی تھی۔ فوٹو؛ فائل
ہانگ کانگ: ایک جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جان ان کے پھوپھا چانگ سانگ ٹیگ کو سزائے موت دینے سے قبل 120 بھوکے شکاری کتوں کے آگے ڈالا گیا تھا۔
ہانگ کانگ کے جریدے “وین وی پو” نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کم جان ان کے پھوپھا اور ان کے 5 ساتھیوں کو غداری کے الزام میں سزائے موت دینے سے پہلے 3 دن سے بھوکے 120 شکاری کتوں کے آگے پھینک دیا گیا جو تقریبا ایک گھنٹے تک ان کے جسم سے گوشت نوچ کر کھاتے رہے، جریدے کے مطابق شمالی کوریا کے اعلی حکام یہ تمام مناظر براہ راست دیکھتے رہے تاہم شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، دوسری جانب ماضی میں اس قسم کی رپوڑٹس آتی رہی ہیں کہ چانگ سانگ ٹیگ کے ساتھیوں کو مشین گن سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کم جان ان کے پھوپھا اور ان کے 5 ساتھیوں کو غداری کے الزام میں گزشتہ برس دسمبر میں پھانسی دے دی تھی۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *