اداکارہ میرا نے گورنر پنجاب سے اسپتال کی تعمیر کیلئے 20 کنال زمین کی فرمائش کرڈالی
گلابی انگلش بولنے والی اداکارہ میرا نے لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، گورنر ہاؤس پہنچتے ہی میرا نے لائبریری روم میں موجود گورنر پنجاب كی كرسی پر قبضہ جمالیا جس پر اسٹاف نے انہیں بتایا كہ یہ كرسی گورنر صاحب كی ہے اس لئے آپ اس كرسی كو فوری چھوڑدیں، ملاقات کے دوران میرا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور گورنر سے اسپتال کی تعمیر کے لئے 20 کنال زمین کی فرمائش کر ڈالی جس پر گورنر نے کہا کہ یہ نیک کام ہے لیکن انہیں اس حوالے سے کچھ وقت درکار ہے جس پر اداكارہ نے 15 كنال زمین كا مطالبہ كردیا۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران میرا ایک بار پھر انگریزی بولنے سے باز نہ آئیں اور مسلسل انگریزی بولنے کی کوشش کرتی رہیں، ملاقات میں میرا گورنر سے ’’نائس ٹو یو‘‘ کے بجائے ’’نیس ٹو یو‘‘ بولتی رہیں اور ’’تھینک یو، تھینک یو‘‘ بھی کہتی رہیں۔
واضح رہے كہ اداكارہ میرا حال ہی میں اسپتال کی تعمیر کے لئے امریكا اور كینیڈا سے بھی فنڈز اكھٹے كركے وطن واپس لوٹی ہیں جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں انگریزی سے سخت نفرت ہے اور وہ ہماری قومی زبان اردو سے پیار کرتی ہیں اور اسی میں بات کرنا پسند کرتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment