ہتھیار ’’کلاشنکوف‘‘ کے موجد میخائل کلاشنکوف چل بسے
میخائل کلاشنکوف کو گزشتہ ماہ جسم کے اندر ہونے والی بلیڈنگ کے بعد ماسکو کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم زیر علاج رہنے کے باوجود ان کی طبیعت بحال نہ ہوئی جس کے باعث وہ انتقال کرگئے۔ جنگ عظیم دوئم كے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوجیوں كے ہاتھوں شكست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے كے بعد كلاشنكوف نے 1947 میں اپنی رائفل ڈیزائن كی جسے ’’کلاشنکوف‘‘ کے نام سے جانا گیا، کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کئے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا گیا اور وہ ماسكو كی ماضی كی عظیم فوجی طاقت كی علامت بنے تاہم ان کے ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنا
كلاشنكوف نے اپنی 90ویں سالگرہ پر كہا تھا كہ میں نے یہ ہتھیار اپنے ملک كی سرحدوں كی دفاع كے لئے بنایا تھا لیکن بعض اوقات یہ ایسی جگہوں پر استعمال ہوتا ہے جہاں نہیں ہونا چاہیے اور یہ ان کا نہیں بلکہ سیاستدانوں كا قصور ہے۔
No comments:
Post a Comment