کرینہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مستقبل میں کترینہ
کو رنبیر کپور کی بیوی کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔ فوٹو؛فائل
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے اپنے چچا زاد بھائی رنبیر کپور کے ساتھ ایک ٹی وی شو کے دوران کترینہ کیف کو بھابھی کہہ کر پکارا اور کہا کہ وہ مستقبل میں کترینہ کیف کو رنبیر کپور کی بیوی کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور کی جانب سے اس بیان پر ان کے چچا رشی کپور جو رنبیر کپور کے والد بھی ہیں اپنی بھتیجی سے ناراض ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی پروگرام کے گزشتہ سیزن میں اداکارہ دپیکا پڈکون اور سونم کپور نے بھی شرکت کی تھی، دونوں اداکاراؤں نے رنبیر کپور کے بارے میں جو کہا اس سے بھی رشی کپور ناراض ہو گئے تھے۔
No comments:
Post a Comment