Saturday, 4 January 2014

اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر معاویہ کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا

اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر معاویہ کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا


مفتی منیر احمد معاویہ گزشتہ روز اسلام آٓباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز
اسلام آباد: گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر احمد معاویہ اور ان کے ساتھی کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے جنرل سیکٹری مفتی منیر احمد معاویہ اور ان کے ساتھی اسد محمود کی نماز جنازہ پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہلسنت والجماعت کے ڈپٹی سیکٹری جنرل پنجاب مولانا مسعود الرحمن عثمانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مفتی منیر احمد معاویہ کی تدفین ان کے آبائی علاقے نگری ڈھڈیال گلیات میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد مفتی منیر احمد معاویہ اپنے ساتھی اسد محمود کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *